غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید نواحی علاقے سینٹ ڈینس میں 5گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس آپریشن میں مارا گیا ہے۔
پیرس کے نواحی علاقے سینٹ ڈينس میں آپریشن پانچ گھنٹے جاری رہا،اس دوران 3دہشتگرد مارے گئے جبکہ پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہےکارروائی میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس نے دہشتگردی کی پلاننگ کی اطلاع پر سینٹ ڈینس میں چھاپا مارا
تھا، مشتبہ خاتون نے پولیس کو دیکھ کر کھڑکی بند کرلی اور پولیس کے پہنچتے ہی خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق اپارٹمنٹ میں موجود دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس ایک تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا ،پولیس نے اپارٹمنٹ مبینہ دہشتگردوں کو کرائے پر دینےوالا مالک بھی حراست میں لے لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیرس حملوں کے ایک اور مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام کی تلاش جاری ہے۔